وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش جماعت اسلامی خواتین ونگ کا خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد ختم کرنے کے لیے 10 نکاتی منشور پیش
ملاقات کے دوران وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر خفیہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرا بریفنگ دی گئی۔@AmirSaeedAbbasi @KulAalam @JAMATEISLAMIHND pic.twitter.com/NggflxKPYy
— Media Talk (@mediatalk922) March 5, 2026
وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی حکومتی وزیر کی جانب سے ‘انقلاب زندہ باد’ پر تنقید کی مذمت
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطااللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔













