پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کو چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے تشدد کے واقعات اور حساس مقامات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈار کا کہنا تھا کہ سیاست کی وجہ سے ان کے کاروبار کا خاصا نقصان ہوا ہے اور ان کا پولیس یا کسی بھی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

عامر ڈار نے کہا کہ ان کا آج سے کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرے بھائی اپنی رائے رکھتے ہیں اور مجھے اپنا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ میں سیاست سے علیحدگی اختیار کروں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ