احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارتی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنالی
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ ایشان کشن نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے، جب کہ شیوَم دوبے نے 25 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جب کہ تلک ورما نے صرف 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 253 رنز تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ جوفرا آرچر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ سے اخراج مہنگا پڑگیا، پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانہ
بھارت کی اننگز کے دوران رنز کی رفتار 12.65 فی اوور رہی، جب کہ آخری 5 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 76 رنز بنا کر اسکور کو مزید مضبوط بنا دیا۔
254 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا تاہم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے دباؤ بڑھ گیا۔ فل سالٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان جوس بٹلر 25 اور ہیری بروک 7 رنز بنا سکے۔
اس موقع پر جیکب بیتھل نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 105 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ ول جیکس نے بھی 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ ٹام بینٹن نے صرف 5 گیندوں پر 17 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست
آخری اوورز میں جوفرا آرچر نے 4 گیندوں پر 19 رنز بنا کر مقابلہ دلچسپ بنا دیا، تاہم انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز تک ہی پہنچ سکی۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی اور اکسر پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ 8 مارچ کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔













