اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پلان جاری، متعدد راستے بند اور متبادل روٹس مقرر

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد پولیس نے 6 مارچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ریڈ زون کے اطراف متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ترجمان کے مطابق کلثوم پلازہ فضل حق روڈ سے چائنا چوک جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہوگا اور شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح پولی کلینک سے لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ کی جانب ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اور شہریوں کو صدر روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی سکس سے ایف سکس جانے والے شہری چائنا چوک انڈر پاس یا سیونتھ ایونیو کے ذریعے جناح ایونیو استعمال کر سکیں گے۔

پولیس کے مطابق آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ کی جانب سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن ہوگی۔ کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں جبکہ بھارہ کہو سے آنے والے شہری بھی کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے