لندن، ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں 4 افراد گرفتار

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد یہودی برادری سے منسلک مقامات اور شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے شبے میں زیرِ حراست لیے گئے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق جمعے کے روز ایک ایرانی شہری اور برطانوی و ایرانی شہریت رکھنے والے 3 افراد کو بارنیٹ اور واٹفورڈ سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کرنے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 سے زائد گرفتاریاں

کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ لندن کی سربراہ ہیلن فلینگر کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک طویل عرصے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہیں اور حکام مشتبہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 گرفتار ہونے والوں میں 40 اور 55 سال کے دو افراد بارنیٹ سے، 52 سالہ شخص واٹفورڈ سے جبکہ 22 سالہ نوجوان کو ہیرو سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارنیٹ، ویمبلے اور دیگر مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کا الزام:سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع کو موت کی سزا سنا دی گئی

مزید کارروائی میں 6 دیگر افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 20 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک ملزم کی معاونت کا شبہ ہے، جبکہ ان میں سے ایک شخص کو پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر تمام 10 افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان