اسلام آباد: پیٹرول پمپس پر رش کے بعد ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے تحمل کی اپیل

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر رش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑی مقدار دستیاب ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے ایندھن ڈلوائیں اور کسی پمپ پر پیٹرول یا ڈیزل نہ ملنے کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور تمام پیٹرول پمپس پر ری فیلنگ کا عمل جاری ہے۔ چند پمپس پر رش کی وجہ سے وقتی طور پر ایندھن کی کمی محسوس ہوئی، لیکن مجموعی طور پر شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بے جا ہڑبڑی یا رش سے گریز کریں تاکہ تمام صارفین تک ایندھن بروقت پہنچ سکے۔ کسی پمپ پر پیٹرول یا ڈیزل فراہم نہ کرنے کی صورت میں فوراً ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس معاملے کو حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پیٹرول پمپس پر ری فلنگ کا عمل مستقل جاری ہے اور ایندھن کی دستیابی کے لیے کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔ شہریوں سے توقع کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپس پر نظم و ضبط برقرار رکھیں تاکہ ہر کسی کو ایندھن بوقت مل سکے۔

یہ اقدامات اسلام آباد میں ایندھن کی مناسب فراہمی اور شہریوں میں پھیلنے والے افواہوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر