ٹیکسلا میں مقامی پتھروں سے تیار ہونے والی لنگری جو اپنی پائیداری اور روایتی ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے قریب قدیمی شہر ٹیکسلا میں مشہور لنگری (اوکھلی اور موصل) مقامی پتھر سے ہاتھوں کے ذریعے تیار کی جاتی ہے، جو اپنی پائیداری اور روایتی ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ ٹیکسلا کی ثقافت کا حصہ ہے، اور سیاح عموماً یہاں سے بطور یادگار پتھر کے برتن، جیسے کہ لنگری اور دستہ، خریدنا پسند کرتے ہیں۔ لنگری یا ہاون دستہ برِ صغیر پاک و ہند کے ہر گھر کے کچن کا لازمی جزو ہے۔ پاکستان میں پتھر تراش کر لنگری بنانے کا کام زیادہ تر ٹیکسلا میں ہوتا ہے جہاں کی بنی لنگری اندرونِ ملک ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی جاتی ہے۔

گزشتہ کئی عشروں سے ٹیکسلا میں لنگریاں تیار کرنے والے کاریگر محمد صدیق اس کام سے وابستہ ہیں اور کم مزدوری کا دکھڑا سنا رہے ہیں ۔’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کام میں محنت بہت ہے اور بچت کم ،اب مشینیں آ گئی ہیں جس کی وجہ سے مزدوری کم ہو گئی ہے اور سارا کام اب مشینوں پہ ہو رہا ہے، ہاتھ سے لنگری بنانے والے اب ہم 2 یا 3 افراد رہ گئے ہیں جو اس کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں دن بھر گردوغبار میں کام کرنے کی وجہ سے ہمیں بیماریاں بھی لاحق ہو چکی ہیں جب تک جان ہے یہی کام کرتے رہیں گے کیوں کہ اور کام ہمیں نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘