پڑوسی ممالک سے حملہ نہ ہو تو ایران انہیں ہدف نہیں بنائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اعلان

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کہ ایران پر حملہ انہی ممالک سے نہ کیا جائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں کے لیے پڑوسی ممالک سے معافی بھی مانگی ہے اور کہا کہ مستقبل میں ایران صرف اپنے دفاع کے لیے کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ کا آٹھواں روز: ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے جاری، اسرائیل کا 80 لڑاکا طیاروں سے ایران پر بمباری کا دعویٰ

دوسری جانب عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اتوار کو ہنگامی اجلاس کریں گے تاکہ کئی عرب ممالک کی حدود پر ایرانی حملوں پر غور کیا جا سکے۔

حسام زکی کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا اور اس کی درخواست کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر نے دی ہے۔ اجلاس میں ایران کی حالیہ کارروائیوں کے اثرات اور ان کے تدارک کے اقدامات پر بات چیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کا آج آٹھواں روز ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ رات بھر ایران میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں 80 سے زائد جنگی طیارے حصہ لے رہے تھے اور انہوں نے 230 ہتھیار مختلف فوجی مقامات پر گرائے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان اہداف میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فوجی یونیورسٹی، لانچنگ کے انفراسٹرکچر والا اسٹوریج سائٹ اور بیلسٹک میزائل کی تیاری و ذخیرہ کرنے کی زیر زمین جگہ شامل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائزز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان