پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا اعتراض: عمران خان کا طبی معائنہ فیملی اور ذاتی معالجین کے بغیر ناقابل قبول
پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
بیان میں کہا گیا کہ کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔













