۔
۔
آسٹریا کی ایتھلیٹ اسٹیفنی ملنگر نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ’نوز ٹو گراؤنڈ ہینڈ اسٹینڈ پش اپس‘ مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے مقررہ ایک منٹ میں 12 پش اپس مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس ریکارڈ میں کھلاڑی کو ہاتھوں کے بل الٹا کھڑے ہوکر پش اپ کرنا ہوتا ہے، جس کے دوران ہر تکرار میں ناک زمین کے انتہائی قریب لانا ضروری ہوتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس ریکارڈ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی عمر کم از کم 16 سال ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیے دنیا میں سب سے زیادہ، 181 گینز ورلڈ ریکارڈ جیتنے والا شخص کون ہے؟
اسٹیفنی ملنگر اس سے قبل بھی طاقت، توازن اور برداشت سے متعلق متعدد ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔ ایک منٹ میں 12 پش اپس مکمل کرنا ان کی غیر معمولی جسمانی طاقت، توازن اور برداشت کا مظہر ہے اور ان کے ریکارڈ ساز سفر میں ایک اور نمایاں کامیابی کا اضافہ ہے۔
اس کارنامے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسٹیفنی کی کارکردگی پر حیرت کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے اسے انتہائی متاثر کن قرار دیا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ وہ آئندہ اسٹیفنی سے الجھنے سے گریز کرے گا۔












