ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہیں، ترجمان اوگرا نے وضاحت کردی

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوگرا کے ترجمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی افواہوں کو بلاجواز قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک بھر میں فی الحال پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔

ان کے بقول لوگ قیمتوں میں اضافے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔

ترجمان نے کہاکہ مارکیٹ میں پھیلائی گئی افواہیں اب ختم ہو چکی ہیں اور عوامی افراتفری بھی کنٹرول میں ہے۔ ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی سختی سے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہے اور کسی بھی پیٹرول پمپ کی جانب سے قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp