اسلام آباد پولیس کی بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز، مشکوک عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے آئی جی کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ یہ اقدامات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی، خدمت مرکز میں لگی آگ پر قابو پالیا

پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ لوہی بھیر، تھانہ رمنا، تھانہ آبپارہ، تھانہ کورال، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ نون اور تھانہ سمبل کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کی نگرانی زونل ایس پیز کر رہے تھے۔ آپریشن میں لیڈیز پولیس بھی شامل رہی۔

سرچ آپریشن کے دوران 670 افراد اور 258 گھرانوں کی جانچ کی گئی جبکہ 55 دوکانوں اور 22 ہوٹلز کی بھی چھان بین کی گئی۔ 229 موٹر سائیکلوں اور 82 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 32 مشکوک افراد اور 31 موٹر سائیکلیں مزید جانچ کے لیے متعلقہ تھانوں منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، تاکہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کا مکمل خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘