اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، راہزنی میں ملوث 2 گینگز کے 4 ملزمان گرفتار

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ پھلگراں کی حدود سے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز، مشکوک عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کو نشانہ بنایا گیا

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 4 موٹر سائیکل، نقدی، قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جبکہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان