اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے سفاک شوہر محمد یاسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا کامیاب آپریشن، منظم کار چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں آہنی راڈ کے وار کرکے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

تھانہ شمس کالونی کی تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل اور انسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے آلۂ قتل آہنی راڈ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں میں اہم کامیابیاں، منظم جرائم کے متعدد مقدمات حل

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp