ایران کے نئے سپریم لیڈر کے لیے نام پر اتفاق، اسرائیل نے نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشینوں کا سختی سے پیچھا کرےگی۔

مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر کی گئی؟

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فارسی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ وہ ہر اس شخص کو نشانہ بنائے گی جو خامنہ ای کا جانشین مقرر کرنے کی کوشش کرے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے منتخب ادارے ’مجلس خبرگان رہبری‘ بھی شامل ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مجلس خبرگان رہبری نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے بڑی حد تک اتفاق رائے حاصل کر لیا ہے۔

مجلس کے رکن آیت اللہ محمد مہدی میرباقری نے کہاکہ اگرچہ انتخابی عمل میں کچھ رکاوٹیں ابھی باقی ہیں، لیکن ابتدائی طور پر اکثریت نے امیدوار کا انتخاب کرلیا ہے۔

ایک اور رکن آیت اللہ محسن ہیدری الکاسر نے بیان میں بتایا کہ موجودہ حالات میں مجلس کا مکمل اجلاس ممکن نہیں ہے، تاہم منتخب امیدوار وہی ہونا چاہیے جو مقتول سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق دشمن کے لیے ناپسندیدہ تصور کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، ایرانی حکام

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، اور مشرق وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp