بنگلہ دیش میں تیل بحران، مختلف گاڑیوں کے لیے روزانہ فیول کوٹہ مقرر

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں حالیہ تیل کے بحران کے باعث حکومت نے گاڑیوں کے لیے روزانہ فیول خریدنے کی حد مقرر کر دی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد ایندھن کی دستیابی کو برقرار رکھنا اور ذخیرہ اندوزی کو روکنا بتایا جارہا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ مقدار مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہلچل، خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر

موٹر سائیکل کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 2 لیٹر پیٹرول یا آکٹین خریدنے کی اجازت ہوگی جبکہ کار کے لیے یہ حد 10 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مائیکرو بس، جیپ اور پک اپ گاڑیوں کو روزانہ 20 سے 25 لیٹر پیٹرول یا آکٹین فراہم کیا جائے گا۔

ڈیزل استعمال کرنے والی پک اپ اور مقامی بسوں کے لیے روزانہ 70 سے 80 لیٹر ڈیزل کی حد مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت

طویل فاصلے کی بسوں، ٹرکوں، ٹینکرز اور کنٹینر ٹرکوں کے لیے روزانہ 200 سے 220 لیٹر ڈیزل کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات تیل کی قلت کے دوران ایندھن کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ نظام اور ضروری خدمات متاثر نہ ہوں۔

حکومت نے پیٹرول پمپس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ حد کے مطابق ہی ایندھن فراہم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کا جنون عروج پر، ظہران ممدانی کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت واچ پارٹی کا اعلان

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا

افغانستان سے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے خطرات پر روس کا اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہار

لبنانی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

جنگ چھیڑی تو اسرائیل تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ