فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کل ہوگی، صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، وزرا کی پریس کانفرنس

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے کی زیر صدارت فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے بتایا کہ کل 10 مارچ کو صبح 10 بجے فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن ہوگی، جو الیکٹرونک آکشن سسٹم کے ذریعے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں یوفون، زونگ اور جیز کے لیے 6 بینڈز کی نیلامی ہوگی، جبکہ شام 4 بجے تک مزید 5 بینڈز پر بڈنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات، پی ٹی اے نے عوامی آگاہی کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کردی

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ نیلامی کے دوران موک ٹرائل کرایا جا چکا ہے اور تینوں موبائل نیٹ ورک کمپنیز کو بڈنگ کے طریقہ کار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ آکشن میں اوپن بڈنگ نہیں ہوگی کیونکہ ہر بینڈ کی الگ نیلامی ہوگی۔

صارفین پر اثر

چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی کہ فائیو جی کے آغاز سے ڈیٹا کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی اور صارفین پر اضافی بوجھ نہیں آئے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائیو جی موبائلز استعمال کریں۔ پاکستان میں 95 فیصد موبائل فون لوکل مینوفیکچرڈ ہیں اور صرف آئی فون اور گوگل پکسل درآمد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد بِٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی، پی ٹی اے

فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر فراہم کی جائیں گی۔

سپیکٹرم اور تکنیکی تفصیلات

وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان میں 1987 سے 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم استعمال ہو رہا ہے، اور کل 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہوگی۔ آکشن سافٹ ویئر کے ذریعے لائیو ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ: حکومت نے ‘رائٹ آف وے چارجز’ ختم کر دیے، ون ونڈو سہولت فراہم

ڈی جی لائسنسنگ نے مزید بتایا کہ پاکستان ریجن میں سب سے کم اسپیکٹرم رکھنے والا ملک ہے، اور فائیو جی رول آؤٹ کے لیے 9 سالہ پلان دیا گیا ہے۔ ہر سال 3 ہزار سائٹس ٹیلی کام آپریٹرز بڑھائیں گے اور فائیو جی کی آغاز کی سپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہوگی۔

موبائل ڈیٹا سروسز کی صورتحال

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا موبائل ڈیٹا دستیاب ہے۔ اگر کسی صارف کے موبائل ڈیٹا کی آٹومیٹک ایکٹیویشن ہو جائے یا کمپنی ناجائز پیسے کاٹے، تو پی ٹی اے فوری کارروائی کرے گا۔ صارفین کی شکایات کے حل کے لیے چیئرمین کے دروازے 24/7 کھلے ہیں۔

پچھلے چند ماہ میں 5 لاکھ فائیو جی موبائلز تیار کیے جا چکے ہیں اور 5 موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیز نے فائیو جی موبائلز کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘