سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی ٹیم کے عالمی کپ جیتنے پر دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارت ایسے امیر بچے کی طرح ہے جو محلے کے غریب بچوں کو بلا کر کہتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلیں لیکن جیتنا صرف مجھے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ہیں، 4 ٹیمیں آگے بڑھتی ہیں اور پھر وہ 3 کو ہرا کر کہتا ہے کہ ہم نے میچ جیت لیا۔
شعيب اختر کا بھارت کی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنے پر دلچسب مکالمہ -!!!
بھارت اُس امیر بچے کی طرح ہے جو محلے کے سارے غریب بچوں کو بلاتا ہے اور کہتا ہے: آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں… لیکن جیتنا صرف مجھے ہی ہے۔😂— Kiran Khan (@HelloKiranKhan) March 8, 2026
ان کا یہ طنزیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ شائقین کرکٹ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ شعیب اختر نے بالکل ٹھیک تجزیہ کیا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لییے ایسے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔














