ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ریٹیل قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مارکیٹ میں اس کی ریٹیل قیمت 320 سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بُری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق اس سے قبل ایل پی جی تقریباً 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں سپلائی میں کمی اور عالمی حالات کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق صورتحال کے بعد ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

علی حیدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روس یا عمان سے ایل پی جی درآمد کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہوسکے اور قیمتوں میں استحکام آسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے کا بڑا اضافہ

یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘