پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند، صوبائی وزرا و افسران کو سرکاری فیول  نہیں ملے گا

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں تمام اسکولز، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس فیصلے کا اعلان خطے میں جاری جنگ اور پیدا شدہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر کیا ہے، جس کا مقصد عوام کی سہولت اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا دفاتر میں سرگرمیاں محددو کرنے کا فیصلہ؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اس دوران صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ہے اور سرکاری گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کی گئی ہے۔ پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے سرکاری دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ صرف ضروری عملہ دفتر آئے گا، اجلاس اور کانفرنسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات اور ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا : سرکاری دفاتر میں 50 فیصد گھر سے کام کی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آؤٹ ڈور فنکشنز سے گریز کریں، لیٹ نائٹ شاپنگ نہ کریں اور ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں قوم کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سب سے بڑا ہتھیار ہے اور حکومت عوام کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اقدامات کررہی ہے۔

مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل بحران میں جراتمندانہ فیصلوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی: تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹوں سے غریب ممالک زیادہ متاثر، اقوام متحدہ

تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی