انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
Presenting the #T20WorldCup 2026 Team of the Tournament 🤩👌
More 📲 https://t.co/b4x8qMPUL1 pic.twitter.com/NGInFcYa7S
— ICC (@ICC) March 9, 2026
پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو بھی اس ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 سینچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر 300 سے زیادہ رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اس ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔
مزید برآں امریکا کے کھلاڑی سوربھ نیتراوالکر کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔














