اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب انڈرپاس کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے لہٰذا شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ٹریفک پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ سے آبپارہ اور میلوڈی جانے والے شہری ایمبیسی روڈ اور سہروردی روڈ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جی-6 فور کی گلی نمبر 57 بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ شہید ملت روڈ سے آنے والی گاڑیاں گلی نمبر 57 کے ذریعے ایمبیسی روڈ سے ہوتے ہوئے میونسپل روڈ، آبپارہ اور میلوڈی جا سکیں گی۔
اسی طرح لال مسجد چوک سے شہید ملت روڈ کی جانب ٹریفک بند رہے گی جبکہ میونسپل روڈ سے آنے والے شہری میلوڈی، جی پی او چوک اور شہدا چوک کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پولی کلینک فضل الحق روڈ سے کلثوم پلازہ تک ٹریفک میں عارضی ڈائیورشن دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد کے نواحی علاقے میں جدید ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح
جیو چوک سے آنے والی گاڑیاں پولی کلینک فضل الحق سروس روڈ کے ذریعے کلثوم پلازہ جا سکیں گی جبکہ کلثوم پلازہ سے جیو چوک جانے والی ٹریفک بھی سروس روڈ استعمال کرے گی۔
پولی کلینک کی نئی اور پرانی ایمرجنسی کے سامنے گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: بار بار ایک جیسے آرڈرز کیوں؟ پاسپورٹ سے متعلق مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ناراضی
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ مزید معلومات اور ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کریں، جبکہ تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 بھی سنا جا سکتا ہے۔














