مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے 2 بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے ہیں، جبکہ مزید 2 جہاز عید الفطر سے پہلے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

اریس نامی بحری جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن جبکہ اٹلانٹک نامی جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا اور لنگر انداز ہوگیا۔ علاوہ ازیں، ULLSWATER جہاز کے ذریعے 3700 ٹن اور MD23 جہاز کے ذریعے 3500 ٹن ایل پی جی کنسائمنٹس عید سے قبل ملک میں پہنچ جائیں گے۔

ایل پی جی کے ذخائر اور قیمتوں کی صورتحال

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری طور پر فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 225 روپے مقرر ہے، لیکن گیس مافیا عالمی توانائی بحران اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کا جواز دے کر اسے 350 سے 450 روپے فی کلوگرام میں فروخت کر رہا ہے، جو عوام کے لیے شدید ناانصافی ہے۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہاکہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 200 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کی وجہ سے شپنگ فریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔

صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش

انہوں نے کہاکہ گیس مافیا منفی افواہیں پھیلا کر صارفین کو گھبراہٹ میں ایل پی جی کی بڑی خریداری پر مجبور کر رہا ہے، حالانکہ ملک میں وافر ذخائر موجود ہیں۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے آثار اور مزید کنسائمنٹس کی آمد کے باعث آنے والے چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟