سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جڑانوالہ چرچ حملہ اور جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:جڑانوالہ کی مسیحی آبادی پر ظلم اور ہماری دینی، آئینی اور قانونی ذمہ داری، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی خصوصی تحریر

یہ سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل 12 مارچ کو کرے گا۔

مزید پڑھیں:گرجا گھروں پر حملہ کرنے والوں نے قرآن اور نبی پاک ﷺ کی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعات کے 14 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے تاکہ عدالت ملزمان کے خلاف مقدمات کی قانونی کارروائی کو تیز کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp