منگل کو انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجنگ سسٹم میں بڑی خرابی کے باعث ہزاروں صارفین نے مسائل کی رپورٹ کی۔ صارفین نے شام کے وقت پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں دشواریوں کا سامنا کیا۔
مزید پڑھیں: عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی کا انسٹاگرام پر طنزیہ پیغام
یہ مسئلہ زیادہ تر امریکا میں محسوس کیا گیا اور صارفین نے اپنی گفتگو جاری رکھنے کے لیے واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر جیسے متبادل پلیٹ فارمز استعمال کیے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران
امریکی میڈیا کے مطابق اس خرابی کی رپورٹ میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا، جبکہ انسٹاگرام نے اب تک اس مسئلے کی وجہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔













