پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ڈھاکا کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پاکستانی اوپنرز سمیت ٹاپ بیٹنگ آرڈر بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز: 15 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 نئے کھلاڑی کون؟

پاکستانی بلے باز غیر محتاط اسٹروک کھیلتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔

فہیم اشرف 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 27، محمد رضوان 10 اور معاذ صداقت 18 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

شامل حسین 4، سلمان علی آغا 5 اور حسین طلعت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ وسیم جونیئر اور عبدالصمد کوئی رنز نہیں بناسکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نہید رانا نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ آغاز کیا۔ تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 67 رنز بنائے، جن میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ نجم الحسن شانتو نے 27 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے، تاہم بنگلہ دیشی بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو زیادہ مواقع نہیں دیے اور ہدف آسانی سے مکمل کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے میچ میں 4 نئے کھلاڑیوں عبدالصمد، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین نے اپنا انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے