نادرا کا قومی شناختی نظام میں اصلاحات کا بڑا اقدام کیا ہے؟

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی نظام کی درستگی اور مضبوطی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی، خواتین اور مردوں کا تناسب کیا ہے؟ نادرا کی رپورٹ جاری

ترجمان نے بتایا کہ سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈز نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 42 لاکھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لواحقین نے صوبائی اداروں میں اندراج کروا لیا تھا لیکن نادرا کے ریکارڈ میں یہ اپڈیٹ نہیں ہوا تھا، حالیہ اقدامات کے نتیجے میں 30 لاکھ  لواحقین نے اپنے  متوفی رشتہ داروں کے شناختی کارڈز منسوخ کرائے ہیں۔

نادرا ترجمان کے مطابق غلطی سے شناختی کارڈ منسوخ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد نادرا سے رابطہ کر کے اپنی یونین کونسل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 کروڑ سے زائد نئی پیدائشوں کا تاحال نادرا میں اندراج نہ ہوسکا، کارکردگی رپورٹ میں انکشاف

ترجمان نے بتایا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یوسیز میں ہوچکا ہے لیکن نادرا کے ریکارڈ میں شامل نہیں ہوا۔ نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاد دہانی کے لیے ایس ایم ایس بھیج رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد بچوں کے لیے ب فارم بنوائیں اور اندراج مکمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے