امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ جاری جنگ کے پہلے 6 دن میں امریکا کو 11.3 ارب ڈالر سے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑے۔
یہ دعویٰ امریکی میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے۔
کانگریس کو خفیہ بریفنگ
رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے یہ تخمینہ منگل کے روز قانون سازوں کو ایک بند کمرہ (خفیہ) بریفنگ میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3شرائط رکھ دیں
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز اور این بی سی نیوز نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بریفنگ میں جنگی اخراجات کی ابتدائی تفصیلات دی گئیں۔
اصل لاگت اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 11.3 ارب ڈالر کا یہ اندازہ مکمل اخراجات کی عکاسی نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیے ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار
اس میں جنگ شروع ہونے سے پہلے فوجی سازوسامان اور اضافی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی جیسے کئی اخراجات شامل نہیں ہیں۔
مزید اخراجات کا امکان
ماہرین کے مطابق جب ان اضافی اخراجات کو بھی شامل کیا جائے گا تو جنگ کی اصل لاگت اس تخمینے سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔











