ایندھن کی قلت کا خدشہ، آسٹریلیا نے پیٹرول کے معیار میں عارضی نرمی کردی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے ایندھن کے معیار سے متعلق قواعد میں تقریباً 2 ماہ کے لیے نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سلفر والے پیٹرول کی اجازت دی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے مقامی مارکیٹ میں تقریباً 10 کروڑ لیٹر پیٹرول شامل ہو سکے گا۔

آسٹریلیا، جو ایندھن کے لیے زیادہ تر درآمد شدہ تیل پر انحصار کرتا ہے، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کے بحران نے بحری تجارت کا رخ افریقی ساحلوں کی طرف موڑ دیا

اس صورتحال کے جواب میں توانائی کے وزیر کرس بووین نے کہا کہ ملک کی بڑی ریفائننگ کمپنی ایمپول نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی کچھ سپلائی ان علاقوں اور ہول سیل مارکیٹ کی طرف منتقل کرے گی جہاں ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔

ان کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ لیٹر اضافی پیٹرول مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، جو بصورتِ دیگر برآمد کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں، ماہی گیروں اور علاقائی کمیونٹیز کو امداد اور سپلائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعرات کے روز تیل کی عالمی قیمتیں دوبارہ 100  ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، جس کی وجہ ایران کی جانب سے جہاز رانی پر حملے بتائے جا رہے ہیں، جن کے باعث اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز مؤثر طور پر بند ہو گئی۔

یہ کارروائیاں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کی گئیں جن میں ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کن شعبوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا؟

آسٹریلیا کی حکومت نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا الزام ریٹیلرز کی جانب سے مبینہ منافع خوری پر بھی عائد کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خزانہ وزیر نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر ایندھن موجود ہے، تاہم سپلائی کے مسائل خاص طور پر دیہی علاقوں میں دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے قومی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع پہلے ہی آسٹریلوی عوام پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے۔

ادھر انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس کے رکن ممالک مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے اپنے ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کریں گے، جو اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: افواہوں کے باعث پیٹرول پمپس پر رش، حکومت کا وافر ذخائر کا دعویٰ

یہ تنظیم کی تاریخ میں چھٹی بار ایسا اقدام ہوگا، اس ادارے کا قیام 1973 کے تیل بحران کے بعد بڑے پیمانے پر سپلائی میں خلل کی صورت میں مشترکہ ردِعمل کو منظم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔

اس تنظیم کا رکن ہونے کے ناطے آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے جاری کیے جانے والے تیل کو بنیادی طور پر مقامی مارکیٹ کے لیے استعمال کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے