کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ اور عمران خان کریں گے، شیرعلی ارباب

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹیوں میں آرہی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ اور عمران خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں وزرا سے اقرارناموں پر دستخط کیوں کروائے گئے؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر علی ارباب نے کہا کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی کا خیال ہے کہ ہمیں کمیٹیوں میں واپس جانا چاہیے اس کا پارٹی اور عوام دونوں کو فائدہ ہے اگر کمیٹیوں میں واپس نہیں جانا تو پھر اسمبلیوں میں بیٹھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قائمہ کمیٹیو ں میں واپس جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی لیڈرشپ اور بانی عمران خان کریں گے۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام عمران خان اسٹیڈیم کے طور پر علی امین کی دورِ حکومت میں تبدیل کیا گیا۔ علیمہ خان نے اس وقت کہا تھا کہ یہ نام تبدیلی عمران خان کی مرضی کے خلاف ہے، مگر پھر بھی نام تبدیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے اور اب واپسی کے خواہاں، پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟

انہوں نے کہا ’میں اس پر کھل کر بات نہیں کر سکتا کیونکہ ارباب نیاز میرے دادا تھے، مگر فیملی والے اس چیز سے خفا ہیں۔میرے والد 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، جب پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی یہ نہیں جانتے تھے کہ پارٹی کبھی صوبے یا وفاق میں حکومت کرے گی۔ ‘

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طاقت کو چھوڑ کر اصولوں کی خاطر پی ٹی آئی جوائن کی، اور آج ہماری قربانیوں کا یہی صلہ ہمیں مل رہا ہے، یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں کہوں کہ اسٹیڈیم کا نام میرے دادا کے نام پر رکھیں، نہ میں نے سہیل آفریدی سے بات کی نہ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی