رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنا اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اس کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ رانا نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، نہ اپنی اور نہ کسی دوسرے ملک کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ پر مبنی ہے۔
پاکستان موجودہ حالات میں سفارتی سطح پر اپنا کلیدی کردار ادا کر چکا ہے۔ پاکستان اپنی اور کسی بھی ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر کمپرومائز نہیں کرے گا۔ پاکستان کی امن کی کوششوں کو ساری دنیا سراہا رہی ہے، اور ایران کے یو این میں مستقل مندوب نے بھی وہاں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،… pic.twitter.com/SjTQ5chfLe
— WE News (@WENewsPk) March 12, 2026
انہوں نے کہا کہ ایران سمیت مختلف ممالک پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسط ایشیائی ممالک کے لیے پاکستان امید کی کرن، سمندری راستے کس طرح تجارت کو بڑھا سکتے ہیں؟
شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کے قیام کی صلاحیت اور سفارتی کردار قابلِ تحسین ہے اور امید ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔














