اسلام آباد کے انٹری پوائنٹس 109 سے کم کر کے 25 کرنے کا فیصلہ

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 109  اینٹری پوائنٹس کو مرحلہ وار کم کر کے 25  تک لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہری سہولتوں کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید تربیتی موڈیولز متعارف کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں سکیورٹی، شہری نظم و نسق اور صفائی سے متعلق متعدد اقدامات پر غور کیا گیا اور متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے 109 اینٹری پوائنٹس کو مرحلہ وار کم کر کے 25 تک لایا جائے تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے ریڈ زون کو عملی طور پر فعال بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے ناکوں اور اینٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی کے ذریعے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناکے صرف رسمی کارروائی کے لیے نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان کی حقیقی افادیت واضح طور پر نظر آنی چاہیے، انہوں نے شہری سہولتوں اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے شہر میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ بڑی شاہراہوں سے غیر ضروری سامان فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی عملے کو شہر کی ترقی اور قانون کی عملداری کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟