عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں ناقابل قبول، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: سہیل آفریدی

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ وہ ملک کے سابق وزیر اعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین ہیں، ان کے علاج میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں، انہیں فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

جمعے کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کے پی  ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ان کے لیڈر عمران خان کی صحت کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کال دوں تو کوئی نہیں روک سکتا،مگر تصادم کی سیاست نہیں چاہتے، سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیملی کی موجودگی اور ذاتی معالجین کی نگرانی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کرانے کے لیے تمام آئینی، قانونی اور جمہوری راستے اپنائے گئے ہیں، مگر تمام دستیاب آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے باوجود ان کے لیڈر کا علاج نہیں کرایا جا رہا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ وہ ملک کے سابق وزیر اعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے دو ہی عظیم لیڈر تھے، ایک کو شہید کر دیا گیا اور دوسرے کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

محمد سہیل آفریدی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فیملی کی موجودگی اور ذاتی معالجین کی نگرانی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان کی نظریں عدلیہ پر ہیں اور عدالتوں کو اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنا چاہیے کیونکہ ان کے مطالبات جائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط ٹولے کے پاس نہ کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی داخلہ پالیسی۔ ان کے مطابق حکمرانوں کو یہ تک سمجھ نہیں آتی کہ جنگ کی حالت میں کیا کرنا ہوتا ہے اور جنگ نہ ہونے کی صورت میں کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مسلسل تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور حکمرانوں کی دلچسپی معاشی اور قومی ترقی کے بجائے عمران خان کی فیملی سے ملاقات نہ کرانے اور ان کا علاج نہ ہونے دینے میں ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ عوامی طاقت سے منتخب ہوا ہے مگر اسے نااہل کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق حکمرانوں کا اصل مقصد عوامی طاقت سے منتخب وزیر اعلیٰ کو نااہل کرنا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو نااہل قرار دلوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں ترقی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خدانخواستہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری جعلی حکومت اور اس کے ہینڈلرز پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے رہائی فورس اور پوری قوم اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بار کال دی گئی تو اسے کوئی سنبھال نہیں سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو سٹریٹ موومنٹ جہاں پر روکی گئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ان کے مطابق عمران خان رہائی فورس کے حوالے سے گزشتہ روز بھی اجلاس ہوا تھا اور اس حوالے سے تیاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مکمل تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے