کال دوں تو کوئی نہیں روک سکتا،مگر تصادم کی سیاست نہیں چاہتے، سہیل آفریدی

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں اور خیبرپختونخوا کا ماحول دیگر صوبوں سے مختلف ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔ ان کے بقول ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا افسوسناک تھا اور ان کے جمہوری رویے کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔

سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ علاج کے لیے گئے اور طویل عرصے بعد واپس آئے، جبکہ ان کے لیڈر نے زخمی ہونے کے باوجود عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کال دیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم وہ تصادم کی سیاست نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا، خواجہ آصف

انہوں نے تیراہ کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر اعتراضات اٹھائے گئے، جبکہ ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا جس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے اور وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا حق ادا نہیں کر رہا، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ایرانی مذاکرات کار معاہدے کے لیے سنجیدہ، ڈیل نہ ہوئی تو آئندہ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے، مارکو روبیو

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟