آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری، 663 افغان دہشتگرد ہلاک، 249 ٹھکانے تباہ

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن ’غضب للحق‘ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ہے، اور پاکستان ایئر فورس نے اہم اہداف کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو بھاری نقصان، پاکستان کی فضائی کارروائیاں جاری

پاکستان نے 12 اور 13 مارچ 2026 کی درمیانی شب افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے آپریشن ‘غضب الحق’ کے تحت کارروائی کی، جس میں 663 شدت پسند ہلاک اور 887 سے زائد زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران 249 دہشتگرد ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ 44 اہم پوسٹس پر قبضہ کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی فضائی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنیں بھی تباہ کی گئیں، افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے 70 مراکز و سپورٹ انفراسٹرکچر کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ان علاقوں میں کابل، پکتیا اور قندھار شامل ہیں، جہاں دہشتگرد کیمپس اور لاجسٹک بیسز کو ہدف بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

حکام نے واضح کیا کہ کارروائی صرف دہشتگرد تنصیبات تک محدود تھی اور کسی بھی قسم کی سویلین آبادی یا شہری انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ یہ موقف افغان حکومت اور میڈیا کے مبالغہ آمیز دعووں کے رد میں پیش کیا گیا ہے۔

آپریشن ‘غضب الحق’ کے دوران حاصل کی گئی معلومات کے مطابق یہ حملے دہشتگردوں کی منصوبہ بندی اور افغانستان کے اندر سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کرنے والے مراکز کے خلاف کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، 67 شدت پسند ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے اور مستقبل میں بھی دہشتگرد تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘