گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ حرم ریحان نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھٹنے کی اسٹرائیک کا 6 سالہ بھارتی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گننز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن کی طالبہ حرم ریحان نے ایک منٹ میں ایک ٹانگ کے ساتھ 143 مرتبہ گھٹنے سے اسٹرائیک  کر کے یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سلطان گولڈن کے 2 نئے عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیے

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 6 سال بعد بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حرم ریحان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیاں اگر عزم کریں تو دنیا کو حیران کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حرم ریحان جیسی باصلاحیت بیٹیاں دیگر لڑکیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، پنجاب کی بیٹی اگر ہمت کرے تو دنیا کو حیران کر سکتی ہے۔ 

پنجاب کی بیٹی اب تنہا نہیں، وہ ہر بیٹی کے ساتھ کھڑی ہیں اور رہیں گی۔‘

مزید پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماں جیسی ریاست نوجوانوں کے ساتھ ہو تو وہ کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے