الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک نئی کمپنی نورا ای وی کو باضابطہ طور پر مقامی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 18 لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کے 3 مختلف ویریئنٹس اس وقت پیش کیے گئے ہیں تاکہ نسبتاً کم قیمت میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کو متبادل فراہم کیا جا سکے۔

ایکو ویریئنٹ کی قیمت 18,89,000 روپے ہے، جبکہ ایکو پلس 20,99,000 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی وائی ڈی کی 2 نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف، پاکستان کے پہلے چارجنگ کوریڈور کے قیام کا بھی اعلان

سب سے اعلیٰ ماڈل ایکو ایکس کی قیمت 22,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہے جس میں بیٹری سویپنگ کی سہولت موجود ہے، یعنی بیٹری کو چند سیکنڈ میں تبدیل کرکے گاڑی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

نورا ای وی ایک کمپیکٹ 4 نشستوں والی الیکٹرک گاڑی ہے جسے بنیادی طور پر شہری سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کی لمبائی 2900 ملی میٹر، چوڑائی 1450 ملی میٹر اور اونچائی 1600 ملی میٹر ہے۔

گاڑی کا وہیل بیس 1900 ملی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 160 ملی میٹر ہے۔

یہ گاڑی 3000 واٹ کے الیکٹرک موٹر کے ساتھ 72 وولٹ اور 120 ایمپیئر آور بیٹری پیک پر چلتی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

بیرونی چارجر کے ذریعے اسے مکمل چارج ہونے میں تقریباً 6 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں۔

گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 15 فیصد تک ڈھلوان پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی میں 12 انچ کے ایلومینیم الائے پہیے اور 145-70-12 ٹائر لگائے گئے ہیں۔

اس کا سسپنشن سسٹم سامنے اور پیچھے برج بریکٹ سسپنشن اور ٹیلی سکوپک شاک ابزوربر پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 1150 کلومیٹر رینج والی نئی الیکٹرک گاڑی کب متعارف کی جائے گی؟

جبکہ بریکنگ کے لیے چاروں پہیوں میں ڈسک بریک فراہم کیے گئے ہیں۔

مختلف ویریئنٹس کے لحاظ سے نورا ای وی ایک چارج پر تقریباً 120 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جبکہ ایکو ایکس ویریئنٹ کی رینج 160 کلومیٹر تک ہے۔

اس میں رینج ایکسٹینڈر بھی شامل ہے جو مجموعی رینج کو تقریباً 300 کلومیٹر تک بڑھا سکتا ہے۔

گاڑی میں 7 انچ ہائی ڈیفینیشن ریورسنگ کیمرا، بلوٹوتھ ملٹی میڈیا، ٹچ الارم، ڈبل ڈور سینٹرل کنٹرول، چوری سے بچاؤ کے لیے الیکٹرانک لاک، فرنٹ پاور ونڈوز، ایئر کنڈیشننگ اور ہیٹر جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پکانٹو آٹو میٹک کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

یہ گاڑی 4 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے اور اسے ایک مضبوط اسٹیمپڈ باڈی کے ساتھ مکمل ویلڈڈ اسکوائر ٹیوب چیسیس پر تیار کیا گیا ہے، جس پر اینٹی کورروژن ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔

ایکواور ایکو پلس ویریئنٹس 3 رنگوں میں دستیاب ہوں گے، جبکہ اعلیٰ ماڈل ایکو ایکس کو 15 مختلف رنگوں کے علاوہ ایک خصوصی رنگ میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں ای وی گاڑیوں میں دلچسپی بتدریج بڑھ رہی ہے، جس کی بڑی وجہ پیٹرول کی مسلسل بلند قیمتیں اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے