گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مزار قائد کا دورہ کیا، جہاں وہ کسی اور شخص سے تاثرات قلمبند کرواتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نہال ہاشمی کی جانب سے خود تاثرات قلمبند نہ کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے، اور گورنر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹا کر نہال ہاشمی کو اس عہدے پر تعینات کیا ہے۔

نہال ہاشمی ماضی میں بھی مختلف تنازعات کا شکار رہے تاہم وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ثابت قدم رہے۔

مزار قائد کے دورے کے موقع پر کسی اور شخص سے تاثرات قلمبند کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بطور گورنر یہ شخص اب سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کا چانسلر بن گیا ہے۔ طلبہ کو اب ڈگریاں اس کے دستِ مبارک سے ملا کریں گی۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

ایک صارف نے ان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مڈل کلاس کا بہت وفادار سیاسی کارکن ہے اور گورنر کا عہدہ بھی علامتی ہے، عمران اسماعیل جیسے بزدلوں سے ہزار درجے بہتر ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جیسی سندھ کی تعلیم ہے، اس حساب سے سب ٹھیک ہے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث جاری ہے، کچھ لوگ نہال ہاشمی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ کچھ کی جانب سے ان کا دفاع کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے