چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے گزشتہ 14 روز سے بند ہیں، جو 1967 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس دوران نہ نماز پڑھنے کی اجازت دی جا رہی ہے، نہ افطاری، نہ تراویح اور نہ ہی قیام اللیل کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مسجد اقصیٰ کے دروازے گذشتہ 14 روز سے بند ہیں ، 1967 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ مسجد اقصیٰ میں نہ نماز ادا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ وہاں افطاری ہورہی ہے، نہ تراویح اور نہ ہی قیام اللیل کی اجازت دی جا رہی ہے ۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر،… pic.twitter.com/gRwecPf2oZ
— WE News (@WENewsPk) March 14, 2026
طاہر اشرفی نے عالمی اور علاقائی رہنماؤں بشمول وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وزیر خارجہ پاکستان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کر کے ایران اور دیگر عرب و اسلامی ممالک کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا کی، تاکہ فلسطین کے مسئلے سے توجہ ہٹائی جا سکے اور مسجد اقصیٰ سے متعلق اپنے ناپاک عزائم پورے کیے جائیں۔
طاہر اشرفی نے یقین دلایا کہ عالم اسلام کے اتحاد اور دعا کے ذریعے یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔














