ماحولیاتی تحفظ کے لیے نوجوانوں کی شمولیت، حکومت پنجاب کا نیا انٹرن شپ پروگرام کیا ہے؟

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ کے مشن میں شامل کرنا اور انہیں عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا اے آئی ایبلڈ گورنمنٹ منصوبہ: پنجاب نے روڈ میپ تیار کر لیا

وزیراعلیٰ کے مطابق پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ 3 ماہ کی تکمیل پر حکومت پنجاب کی جانب سے انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں طالبات کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص رکھی گئی ہیں تاکہ خواتین کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پروگرام میں خودکار میرٹ سسٹم کے ذریعے امیدواروں کو اپنے متعلقہ ضلع کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند، صوبائی وزرا و افسران کو سرکاری فیول  نہیں ملے گا

اس کے ساتھ ساتھ شرکا کو یونیسکو سرٹیفکیشن کے حصول کے امکانات بھی میسر ہوں گے اور انہیں جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلائمنٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے افسران اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ کے ساتھ کام کرنے کا عملی تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز ،قیمت کیا ہوگی ؟

وزیراعلیٰ کے مطابق پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں اور نوجوان 29 مارچ تک ویب سائٹ epd.punjab.gov.pk/climateinternship  کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جائے گا اور ہر نوجوان اس پروگرام کے ذریعے ماحول کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

جائز مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کیا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی

طورخم بارڈر دوبارہ کھل گیا، افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل بحال

علی ظفر کا ہتک عزت کا دعویٰ درست قرار، میشا شفیع مقدمہ ہارگئیں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا