پاکستان کا عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف مشترکہ اقدامات کا مطالبہ

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور اس تعصب کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا کے خلاف برطانوی بچے کی مہم، مسجد نبویؐ تک جا پہنچی

اسلاموفوبیا اسلاموفوبیا کے انسداد کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور مسلمانوں کے خلاف تعصب، امتیاز، دشمنی اور تشدد کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی فیصلے کے لیے اہم کردار ادا کیا جس کے تحت 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا گیا۔ 

ان کے مطابق یہ اقدام مذاہب، ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی، برداشت اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی عالمی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک اور قرارداد کی منظوری میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جس کا مقصد اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کو مضبوط بنانا تھا، جس کے تحت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی درخواست کی گئی۔

انہوں نے مئی 2025 میں اسلاموفوبیا کے انسداد کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری اور مئی 2024 میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں اسلاموفوبیا اور عرب مخالف جذبات میں اضافے پر امریکی سینیٹر مارک وارنر کا اظہارِ تشویش

وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے مظاہر میں قرآن مجید کی بے حرمتی، حجاب پہننے والی خواتین پر حملے، مساجد کی توڑ پھوڑ، مذہبی بنیادوں پر پروفائلنگ اور عوامی و میڈیا مباحث میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مل کر ایک جامع اقوام متحدہ ایکشن پلان کی تیاری پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد اسلاموفوبیا کو بہتر انداز میں سمجھنا، روکنا اور ختم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ٹی وی نشریات اور اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسلاموفوبیا کی مذمت کے ساتھ ساتھ ان ساختیاتی عوامل کو بھی ختم کرے جو اس رجحان کو فروغ دیتے ہیں، اور باہمی احترام، مکالمے اور برداشت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا