سعودی وژن کے تحت عسیر میں رمضان تقریبات، سیاحت کے فروغ کی نئی کوشش

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر عسیر کے مختلف دیہات میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روایتی تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

عسیر میں رمضان المبارک کے دوران منعقدہ ان تقریبات میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

ان تقریبات کا مقصد رمضان کی روایتی اقدار کو اجاگر کرنے اور علاقے کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان کی روایت، کافی اور کھجوریں مہمان نوازی کی علامت

تقریبات کے دوران روایتی کھانوں کی تیاری، مقامی دستکاریوں کی نمائش اور قدیم طرز کے کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مقامی فنکار اور کاریگر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ آنے والے زائرین کو عسیر کی منفرد ثقافت اور روایات کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ سرگرمیاں نہ صرف علاقے کی ثقافت کو زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مزید تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد کی بھی توقع ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عسیر کی روایتی ثقافت اور مقامی طرز زندگی سے روشناس کرایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘