کیا پاکستان میں 5جی سروس عید سے پہلے شروع ہورہی ہے؟

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کرنے کے بعد اب لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ لائسنس اگلے چند دنوں میں جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کو 5جی سروسز شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد بِٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی، پی ٹی اے

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 5جی اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی مکمل کرتے ہوئے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم فروخت کیا ہے، جس سے حکومت کو تقریباً 507 ملین ڈالر (تقریباً 142 ارب روپے) کا ریونیو حاصل ہوا۔ جیز نے 190 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور زونگ نے 110 میگا ہرٹز حاصل کیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کر لیے گئے ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس کے حصول کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک وقت فائیو جی لائسنس جاری کیے جائیں۔ واضح رہے کہ تینوں کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں۔ اگر کسی کمپنی نے رول آؤٹ میں تاخیر کی یا منصوبے میں کمی کی تو پی ٹی اے اس گارنٹی کا متعلقہ حصہ ضبط کر سکتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ ایک کمپنی نے پہلے ہی یہ بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے۔ دوسری کمپنی کی گارنٹی آج تک موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ یوفون بدھ تک یہ رقم جمع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتِ پاکستان نے 5G  اسپیکٹرم نیلامی کے لیے بنیادی قیمتوں کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تینوں کمپنیوں (جیز، زونگ اور یوفون) کی گارنٹیز موصول ہو جائیں گی، جمعرات کو ان کے تمام تقاضوں کی توثیق کر لی جائے گی۔

عامر شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ تقاضے مکمل ہوتے ہی اگلے ہی دن 5جی لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ پی ٹی اے کا ہدف ہے کہ عید الفطر سے پہلے ملک میں 5جی سروسز کا باقاعدہ آغاز ممکن بنایا جائے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں لائسنس اجرا کی ایک تقریب منعقد کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔ 5جی کی آمد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہو گا، جس سے کاروبار، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نئی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں بڑے آپریٹرز 5جی سروسز کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں اور لائسنس ملنے کے بعد پائلٹ پروجیکٹس جلد شروع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کا ہدف ہے کہ لائسنس جاری ہونے کے فوراً بعد پائلٹ پروجیکٹس اگلے ہفتے سے بڑے شہروں یعنی اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں شروع کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو 5G کے نفاذ کے لیے کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟

مکمل کمرشل رول آؤٹ 4 سے 6 ماہ میں ممکن ہے، یعنی جولائی تا ستمبر 2026 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں 5جی سروسز دستیاب ہو جائیں گی۔ ابتدائی طور پر ڈاؤن لوڈ سپیڈ 50 سے 100 ایم بی پی ایس تک ہو گی جو آہستہ آہستہ بڑھائی جائے گی۔

5جی کی آمد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 4G کے مقابلے میں 5 سے 25 گنا اضافہ متوقع ہے، جس سے کاروبار، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، اسمارٹ سٹیز، مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشنز اور صنعتی آٹومیشن میں نئی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانے کا اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ