’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ نے 6 ایوارڈز کے ساتھ آسکر میلہ لوٹ لیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں آسکر ایوارڈز 2026 کی تقریب میں فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ نے بہترین فلم سمیت 6 ایوارڈ جیت کر سیزن کو شاندار انداز میں اپنے نام کیا، جبکہ فلم ’سِنرز‘ بھی کئی اہم ایوارڈ جیت کر نمایاں رہی۔

گمنام انقلابی کی کہانی بیان کرتی ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن کی بلیک کامیڈی فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ آسکر ایوارڈز میں 6 بڑے اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، جس نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اقتباسی اسکرین پلے، بہترین معاون اداکار، بہترین فلم ایڈیٹنگ اور بہترین کاسٹنگ کے ایوارڈز حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ ایکٹر ایوارڈز: ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ اور ’سنرز‘ سرفہرست

دوسری جانب تقریب میں ریکارڈ 16 نامزدگیوں کے ساتھ شامل فلم ’سِنرز‘ 4 ایوارڈز جیت کر رات کی دوسری بڑی فاتح فلم ثابت ہوئی، اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر اداکار  مائیکل بی جورڈن نے بہترین اداکار کا آسکر حاصل کیا، جبکہ ہدایت کار رائن کوگلر کو بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے اپنے کیریئر کا پہلا آسکر ملا۔

اداکاری کی دیگر کیٹیگریز میں اداکارہ جیسی بکلی نے فلم ’ہیمنیٹ‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر اپنی زندگی کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ اداکارہ ایمی میڈیگن کو فلم ’ویپنز‘ میں معاون کردار کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی میوزیکل فینٹسی فلم ’کےپاپ ڈیمن ہنٹرز‘ نے بھی 2 آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے، جبکہ فلم ’فرینکنسٹائن‘ بھی 2 ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تقریب مجموعی طور پر سخت مقابلے، یادگار پرفارمنسز، ریڈ کارپٹ کی دلکش فیشن نمائش اور جذباتی تقاریر سے بھرپور رہی۔

مزید پڑھیں: 50 سالہ روایت کا اختتام، آسکرز کی تقریب کی براہ راست نشریات یوٹیوب کے سپرد

تقریب کا آغاز ایک موسیقی سے بھرپور پرفارمنس سے ہوا جس میں فلم ’سِنرز‘ کے ایک یادگار منظر کو دوبارہ پیش کیا گیا۔ اس پرفارمنس میں مغربی افریقہ سے لے کر ڈیلٹا بلیوز اور ہپ ہاپ تک سیاہ فام موسیقی کی تاریخ کو ایک مونتاژ کی صورت میں دکھایا گیا۔

بعد ازاں فلم کے پوپ ڈیمن ہنٹرز کے خیالی گرل گروپ کے گلوکاروں نے گانا ’گولڈن‘ پیش کیا، یہی گانا بعد میں بہترین اصل نغمے کا آسکر جیتنے میں کامیاب ہوا اور اس طرح یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا کے پاپ گانا بن گیا۔

اداکارہ جیسی بکلی نے فلم ’ہیمنیٹ‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر اپنی زندگی کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا۔

تقریب کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ بھی پیش آیا جب بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ 2 فلموں ’ٹو پیپل ایکسچینجنگ سیلائیوا‘ اور ’دی سنگر‘ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

تقریب میں سیاست کا رنگ بھی نمایاں رہا، بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے اداکار حاویئر باردم نے ’جنگ نہیں، فلسطین کی آزادی‘ کا نعرہ لگایا، اس کیٹیگری میں ناروے کی فیملی ڈراما فلم ’سینٹیمینٹل ویلیو‘ کامیاب قرار پائی۔

مزید پڑھیں: وہ ہالی ووڈ اسٹارز جو بڑی عمر میں شہرت کی بلندی پر پہنچے

فلم کے ہدایت کار جوکھم ٹریئر نے اپنی تقریر میں معروف مصنف جیمز بالڈون کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام بالغ افراد دنیا کے تمام بچوں کے ذمہ دار ہیں اور عوام کو ایسے سیاست دانوں کو منتخب نہیں کرنا چاہیے جو اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

بہترین فلم کے فاتح ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن نے کہا کہ انہوں نے ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ اپنے بچوں کے لیے اس دنیا کی ’گندگی پر معذرت‘ کے طور پر بنائی، تاہم انہیں امید ہے کہ نئی نسل زیادہ عقل اور شرافت کے ساتھ دنیا کو بہتر بنائے گی۔

اسی طرح فلم ’مسٹر نوباڈی اگینسٹ پیوٹن‘  کے شریک ہدایت کار پیول تلانکن نے بھی اپنی تقریر میں دنیا سے جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں مرحوم فلمی شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی ’ان میموری‘  سیگمنٹ بھی شامل تھا، جس میں اداکار بلی کرسٹل نے اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار راب رائنر کو جذباتی انداز میں یاد کیا، اس دوران اداکارہ میگ ریان سمیت کئی فنکار اسٹیج پر آئے۔

مزید پڑھیں: وہ 15 اداکار جنہوں نے مخالف جنس کے کردار نبھا کر داد پائی

اسی طرح 83  سالہ گلوکارہ اور اداکارہ باربرا اسٹرائزینڈ نے اپنے دوست اور معروف اداکار ہدایتکار رابرٹ ریڈفورڈ  کے اعزاز میں فلم ’دا وے وی ور‘ کا مشہور گانا پیش کیا۔

تقریب کی میزبانی مزاح نگار کینن او برائن نے کی، جنہوں نے اپنے طنزیہ جملوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، انہوں نے نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈسورینڈوز کی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ یہ شاید ان کی زندگی میں پہلی بار ہے کہ وہ کسی سنیما ہال میں آئے ہیں۔

مجموعی طور پر آسکرز کی یہ تقریب موسیقی، سیاست، مزاح اور جذباتی لمحات کا حسین امتزاج ثابت ہوئی، جس میں فلمی دنیا کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل کی بازگشت بھی سنائی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں ہراسانی اور بیجا تنگی سے کام نہ لیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کیخلاف مقدمہ

طلاق کے نوٹس کے بعد صلح کی کوشش، ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

چاند کا اعلان دیر سے کیوں؟ شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا