50 سالہ روایت کا اختتام، آسکرز کی تقریب کی براہ راست نشریات یوٹیوب کے سپرد

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سالانہ اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکرز تقریب کی نشریات 2029 سے اے بی سی براڈکاسٹ نیٹ ورک کے بجائے دنیا بھر میں یوٹیوب پر براہِ راست اسٹریم کی جائیں گی۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اور یوٹیوب کے مشترکہ بیان کے مطابق یوٹیوب ناظرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں کلوزڈ کیپشننگ اور آڈیو ٹریکس فراہم کرے گا

یہ بھی پڑھیں: 95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

والٹ ڈزنی کی ملکیت اے بی سی 1976 سے ہر سال آسکرز کی نشریات کرتا آ رہا ہے، تاہم دیگر ہالی ووڈ ایوارڈ شوز کی طرح آسکرز کی ریٹنگز میں بھی کمی آئی ہے، کیونکہ ناظرین کی بڑی تعداد اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرف منتقل ہو چکی ہے۔

مارچ 2025 میں ہونے والی آسکرز تقریب کو امریکا میں 1 کروڑ 97 لاکھ ناظرین نے دیکھا، جو گزشتہ 5 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد تھی، تاہم یہ 1998 کے ریکارڈ 5 کروڑ 70 لاکھ ناظرین سے کہیں کم ہے۔

رواں سال کی تقریب ہولو پر بھی براہِ راست اسٹریم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟

یوٹیوب کے ساتھ معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، معاملے سے واقف ایک ذریعے کے مطابق اے بی سی نے آسکرز کی نشریات برقرار رکھنے کے لیے بولی لگائی تھی، مگر وہ زیادہ قیمت ادا کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں نیٹ ورک کے لیے اس تقریب سے منافع کمانا مشکل ہو گیا تھا، یہ معاہدہ 2029 کی آسکرز تقریب سے شروع ہو کر 2033 تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈز کی تقریب میں فلمی ستاروں نے سرخ بیج پہن کر کیا مطالبہ کیا؟

یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے بیان میں کہا کہ آسکرز ہماری ثقافتی وراثت کا ایک اہم ادارہ ہیں، جو کہانی سنانے اور فنکارانہ مہارت میں بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

فلم اکیڈمی کا کہنا ہے کہ اسے یوٹیوب کی عالمی رسائی سے فائدہ ہو گا، اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو بل کریمر اور صدر لینیٹ ہاؤل ٹیلر کے مطابق اس طرح ہم سنیما کا جشن منا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 7 آسکر ایوارڈز جیت لیے

’۔۔۔ فلم سازوں کی نئی نسلوں کو متاثر کریں گے اور اپنی فلمی تاریخ تک غیر معمولی عالمی رسائی فراہم کریں گے۔‘

آسکرز کے علاوہ یوٹیوب گورنرز ایوارڈز اور آسکر نامزدگیوں کی تقریبِ ظہرانہ سمیت دیگر تقریبات بھی اسٹریم کرے گا، جو عموماً کیمرے سے دور منعقد ہوتی رہی ہیں۔

اے بی سی 2026، 2027 اور 2028 میں امریکا میں آسکرز کی نشریات بدستور جاری رکھے گا، 2028 کا سال آسکرز کی 100ویں سالگرہ کا بھی حامل ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے