عید خریداری کے دوران شہریوں کو لوٹنے والی 2 خواتین اچھرہ بازار سے گرفتار

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے مصروف اور تاریخی اچھرہ بازار میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والی 2 خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت صائمہ اور نیلم کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سحری کے بعد گھر لوٹنے والے خاندان پر ڈاکوؤں کا دھاوا، لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

دونوں خواتین بازار میں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کے رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جیبیں کاٹنے اور پرس چوری کرنے میں ملوث تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پرس اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس لاہورمیں جدید پولیسنگ کی جانب قدم، نیا یونیفارم اور ون ایپ لانچ

ترجمان پولیس کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وہ کسی بڑے گروہ کے ساتھ مل کر ان وارداتوں میں تو ملوث نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں