’سر پر گولی ماریں گے‘، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لاورنس بشنوی کے ساتھیوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں اپنا گانا ٹٹیری ریلیز کیا جس کے بول اور مناظر کو کئی حلقوں نے نامناسب قرار دیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

دھمکی بشنوئی گینگ کے ایک فیس بک پیغام کے ذریعے سامنے آئی، جس میں کہا گیا بادشاہ، تم نے ہرینانہ کی ثقافت خراب کرنے کی کوشش کی۔ پہلے 2024 میں ہم نے کلب میں تمہیں ٹریلر دکھایا اس بار ہم تمہیں سیدھا سر میں ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لائن پر نہ آئے تو قتل کریں گے‘، رنویر سنگھ کو سنگین دھمکی

ہریانہ پولیس نے اس ماہ کے اوائل میں تصدیق کی کہ انہوں نے ایف آئی آر درج کی ہے اور بادشاہ کے خلاف لوک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس الزام پر کی گئی کہ گانے میں لڑکیاں اسکول یونیفارم میں ہرینانہ روڈ ویز بس میں ڈانس کر رہی ہیں اور غیر مناسب اشارے کر رہی ہیں۔

گانا یکم مارچ 2026 کو ریلیز ہوا اور اس میں بادشاہ کے ساتھ گلوکارہ سمراں جگلن نے بھی پرفارم کیا۔ بادشاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ان کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2024 میں بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ