ایف بی آر نے تمباکو کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمباکو انفورسمنٹ کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کردہ درخواست مین ایف بی آر نے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت وفاقی آئینی عدالت اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرے کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 199 کے تحت اپنے آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا

درخواست کے مطابق، مردان میں سگریٹ بنانے والی فیکٹری کے خلاف وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

حکام نے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کارروائی کے دوران 27 لاکھ 50 ہزار کلو گرام غیر مینوفیکچرڈ تمباکو برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: سپر ٹیکس کیس: ٹیکس کی شرح حد سے تجاوز کر رہی ہے، ایکسپورٹرز کمپنیوں کا مؤقف

فیکٹری کے منیجرز برآمد شدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے، جس کی بنیاد پر ایکسائز رولز 2005 کے تحت مینوفیکچرنگ یونٹ کو سیل کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف شوکاز نوٹس جاری کرنے پر ہائیکورٹ کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ تمباکو کے بڑے ذخیرے کی برآمدگی قانونی کارروائی کے لیے کافی مواد تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حقائق اور شواہد کا جائزہ لینا متعلقہ اتھارٹی کا کام ہے، جس پر عدالت کو قابض ہونا مناسب نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری کا نیا طریقہ، صرف 10 منٹ میں عمل مکمل کرنے کا دعویٰ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے، وزیراعظم

نیشنل چیمپیئنز کپ 27-2026 کی ٹرافی کی ملتان میں رونمائی، 4 ٹیمیں 11 اگست سے مدمقابل

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ