کیا سابق  امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈگ ایمہوف کو آسکرز کی تقریب کے دوران سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایک جھوٹی ویڈیو مہم کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ان سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ غیرضروری اور خطرناک، کانگریس اپنے اختیار سے ٹرمپ کو روکے، کملا ہیرس

میڈیا رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس اپنے شوہر کے ہمراہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب دیکھ رہی تھیں۔ ڈگ ایمہوف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کملا ہیرس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آسکرز دیکھ رہے ہیں اور یہ فلمی دنیا کے لیے ایک بہترین سال رہا۔ کملا ہیرس نے بھی اس تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Doug Emhoff (@douglasemhoff)

اسی دوران سوشل میڈیا پر بعض افراد نے ایک ویڈیو گردش میں لائی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں ڈگ ایمہوف کو بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے ساتھ نجی ہیلی کاپٹر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم حقائق کی جانچ پڑتال سے واضح ہوا کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ دستیاب ایپسٹین فائلز، فلائٹ ریکارڈز اور کسی بھی سرکاری دستاویز میں ڈگ ایمہوف کا نام شامل نہیں، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان کسی قسم کے تعلق یا ملاقات کا کوئی مستند ثبوت بھی موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی گمراہ کن ویڈیوز اور جھوٹے دعوے اہم عوامی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کی ایک عام مثال بن چکے ہیں، جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا