چیئرمین سینیٹ کے لیے نئی گاڑی خریدنے کی خبریں، سینیٹ سیکریٹریٹ نے وضاحت کردی

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے لینڈ کروزر گاڑی کی خریداری سے متعلق میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ زیرِ بحث لینڈ کروزر مئی 2025 میں مالی سال 25-2024 کے دوران شفاف عمل کے تحت گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔ اس منصوبے میں چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان اور قائدِ حزب اختلاف کے لیے بھی گاڑیاں شامل تھیں۔

ترجمان کے مطابق لینڈ کروزر کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ سے کی گئی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے خریدی گئی گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس موقع پر واضح کیاکہ گاڑی کی خریداری سے متعلق پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

سیکریٹریٹ نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ ریاستی اداروں سے متعلق خبریں شائع کرتے وقت ذمہ داری اور مکمل تحقیق کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں